آلو، ٹماٹر اور مرغی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، سیکریٹری خزانہ کاپرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی سیکریٹری خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آلو، ٹماٹر اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔یہ دعویٰ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا۔وفاقی مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت

قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میںگندم، آٹے، چینی، ٹماٹر، گھی، آلو،چکن اوردیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکریٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں آٹے، چینی اور پیازکی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ گھی اور سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ اجلاس میں گندم اور چینی کے ذخائر کے حوالے سے ہونے والی بات چیت میں وفاقی سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ ملک میں چینی اور گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبائی سیکریٹریز کو ہدایت کی گئی کہ صوبے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی سختی سے نگرانی کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں