کراچی (پی این آئی) پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 385 روپے کی کمی کے ساتھ 96 ہزار 751
روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔ یہاں 6 ڈالر کی کمی کے ساتھ سونا 1866 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں