پاکستانی ماہی گیروں کے وارے نیارے ہو گئے، سمندر میں ایک ہی مقام پر 100 ٹن مچھلی شکار کر ڈالی، کتنے کروڑ میں فروخت کی گئی؟

کراچی(پی این آئی)سمندر میں ایک ہی مقام پر 100 ٹن مچھلی شکار کر ڈالی، کتنے کروڑ میں فروخت کی گئی؟پاکستانی ماہی گیروں کے وارے نیارے ہو گئے، سمندر میں ایک ہی مقام پر 100 ٹن مچھلی شکار کر ڈالی، ماہی گیروں کے ہاتھ لگنے والی مچھلی ایک کروڑروپے میں فروخت ہوئی۔پاکستانی سمندری حدود میں

ماہی گیروں نے ایک سو ٹن کیٹ فش کا شکار کر لیا۔ ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق ہفتے کی شام ماہی گیرسمندر میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے۔ اسی دوران ان کو کگھا مچھلی کا ایک بہت بڑا جھرمٹ دکھائی دیا جسے انھوں نے پکڑنے کی کوشش کی۔ کگھا مچھلی کو انگریزی میں کیٹ فش کہتے ہیں۔کگھا مچھلی کے جھرمٹ سے ماہی گیروں نے 100ٹن مچھلی شکار کی۔ ماہی گیروں نے شکار کی ہوئی مچھلی کراچی فش ہاربر پرایک کروڑ دس لاکھ روپے میں فروخت کی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ پندرہ سال کے دوران کگھا مچھلی کے جھرمٹ میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے۔ کگھا مچھلی کی افزائش میں کمی ماہی گیروں کی جانب سے اس کا بے دریغ شکار ہے۔ ماضی میں شکارکے سبب پاکستانی سمندروں سے کیٹ فش ختم ہوگئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close