مکمل لاک ڈائون کے خدشات، اسٹاک مارکیٹ میں 555پوائنٹس کی کمی ہو گئی

کراچی(آئی این پی)پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ایک بار پھر مکمل لاک ڈائون کے خدشات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس’ 555پوائنٹس (1.38فیصد)کمی کے بعد 39ہزار 633پوائنٹس پر بند ہوا۔کورونا مثبت آنے کی شرح میں اضافے کے باعث

دوبارہ لاک ڈائون کے خدشات کے باعث مارکیٹ میں ایک موقع پر انڈیکس میں 872 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کمرشل بینکس، سیمنٹ اور تیل و گیس مارکیٹنگ کمپنیوں کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا رہا، جبکہ ہسکول، یونٹی فوڈز اور ٹی آر جی پاکستان کے شیئرز کا سب سے زیادہ کاروبار ہوا، ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈائون کے خدشات مارکیٹ پر اثر انداز ہورہے ہیں، کیونکہ لاک ڈائون سے ملکی معیشت اور کارپوریٹ منافع متاثر ہوں گے، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، وبا سے اموات اور حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈائون کے اشارے کے باعث مارکیٹ پر حصص کی فروخت کا دبا رہا۔تاہم انہوں نے کہا کہ جی 20ممالک کی طرف سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف اور حکومت و آئی ایم ایف کے درمیان کامیاب مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس کا بھی مارکیٹ پر اثر دکھائی دیا۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کو نچلی سطح بالخصوصی اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے سے مدد ملی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں