ملک بھر میں آٹا اور چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اعداد وشمار جاری، پشاور کے شہری دونوں اشیا مہنگی خریدنے پر مجبورچینی کہاں سستی اور آٹا کہاں سستا مل رہا ہے؟

کراچی(این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات نے ملک بھر میں آٹا اور چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پشاور کے شہری دونوں اشیا مہنگی خریدنے پر مجبور جبکہ سیالکوٹ میں آٹا اور سکھر میں چینی سستی ہے۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے

کی قیمت 1350 حیدر آباد، بنوں میں 1320 روپے کراچی میں 1260، کوئٹہ 1270 اور سکھر تھیلا 1240 روپے ہے۔اسلام آباد میں 20 کلو تھیلے کی قیمت 870، سیالکوٹ 855، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں 860 روپے جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور میں 20 کلو کا تھیلا 860 روپے میں بک رہا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق پشاور میں چینی 115، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور میں 110 روپے فی کلو تک ہے۔ گوجرانوالہ میں 108 روپے، کوئٹہ 105، فیصل آباد میں 102 روپے فی کلو تک ہے۔سرگودھا، ملتان، بہاولپور، حیدر آباد، بنوں، خضدار میں قیمت 100 روپے فی کلو تک، لاڑکانہ میں 97 اور سکھر میں چینی کی فی کلو قیمت 96 روپے تک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close