سونا مزید مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت کتنی بڑھ گئی؟

کراچی(پی این آئی )ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 136 روپے ہوگئی۔ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 6 ڈالر اضافے سے 1872 ڈالر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close