سونے کی قدر میں کمی، ڈالر کےمقابلے میں روپیہ مزید کمزور

کراچی(پی این آئی)سونے کی قدر میں کمی، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید کمزور،ملک میں سونے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید کمزور ہوگیا ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک

میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر 96 ہزار 622 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 16 ڈالرکم ہوکر ایک ہزار 859 ڈالر فی اونس ہے۔ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رجحان مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 79 پیسے بڑھی ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 160 روپے 62 پیسے ہے۔دو روز میں انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے 32 پیسے بڑھی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 80 پیسے اضافے سے 161 روپے ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 317 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 26 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 540 پوائنٹس پر بند ہوا۔بازارمیں آج ا18 کروڑ 85 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 449 ارب روپے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close