اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ 30 ماہ کے دوران 5.425 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19 کے اختتام پرپاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکامجموعی حجم 14.481 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، 30جون 2019 کو سٹیٹ بینک
کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.285 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.19 ارب ڈالرتھا۔مالی سال 2019-20 کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکے حجم میں 4.405 ارب ڈالرکااضافہ ہوا، جون 2020 کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 18.886 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا۔ اس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 12.131 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 7.196 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔ جاری مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.02 ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔6 نومبر2020 کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 19.906 ارب ڈالرریکارڈکیا۔سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.740 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 7.166 ارب ڈالرہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں