کراچی(پی این آئی)الٹا چکر چل گیا، سونا نیچے نیچے، ڈالر اوپر ہی اوپر جانے لگا، وجہ کیا بنی؟، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر گھٹ کر 1888ڈالر کی
سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور170 روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112350روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96322روپے ہوگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20روپے گھٹ کر 1200روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے15پیسے گھٹ کر 1028روپے 80پیسے ہوگئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں دوسرے روز منگل کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی واقع ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 14 پیسے کے اضافے سے 158 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں انٹربینک مارکیٹ کے برعکس ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 158 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں