کراچی (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر (475 روپے 12 پیسے) کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1888 ڈالر کا ہوگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے
باوجود پاکستان میں سونا سستا ہوا ہے۔ یہاں فی تولہ سونا 50 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 42 روپے کی کمی کے ساتھ 96 ہزار 450 روپے کا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں