ڈالروں کی برسات ہو گئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنےکروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا؟ جانیئے

کراچی (این این آئی) گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 55کروڑ33لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق6نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر19ارب35کروڑ36لاکھ ڈالرز کی سطح سے بڑھ کر19ارب90کروڑ69لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر55کروڑ79لاکھ ڈالرز اضافے سے 12ارب18کروڑ26لاکھ ڈالرکی سطح سے بڑھ کر12ارب74کروڑ5لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر86لاکھ ڈالرزکی کمی سے 7ارب17کروڑ50لاکھ ڈالرز کی سطح سے کم ہوکر7ارب16کروڑ64لاکھ ڈالرز رہ گئے ۔6نومبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ جی او پی لون کی مد میں558 ملین امریکی ڈالرکی وصولی کے بعد ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close