سونا ایک ہی دن میں فی تولہ کتنا سستا ہو گیا؟خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی (پی این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا2500روپے فی تولہ سستا ہوکر ایک لاکھ12ہزار100وپے کی سطح پر آگیا۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں80ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اورفی

اونس سونے کی قیمت 1877ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت2500 روپے کی کمی سی1لاکھ12ہزار100روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2143روپے کی کمی سی96ہزار108روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی70روپے کی کمی سی1180روپے ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستانی روپے کا خطے کی بہترین کارگردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شمار ہونے لگا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روپے کی قدر میں یکم اکتوبر سے 3.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ بہترین کارگردگی دکھانے والی کرنسیوں میں انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 158 روپے 91 پیست پربند ہوا۔عالمی سطح پر ڈالر کی قدر گرنے، ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالر تیزی سے تڑوانے اور ترسیلات زر میں بہتری آنے کے باعث روپے کی قدر کو مسلسل سہارا مل رہا ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 26 اگست 2020 جو جب ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی رکارڈ سطح کو چھو گیا تھا اس وقت سے آج تک امریکی کرنسی انٹر بینک میں 9 روپے 52 پیسے سستی ہو چکی ہے۔اوپن مارکیٹ عوام کو ڈالر 158 روپے 80 پیسے دستیاب ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے خام تیل مصنوعات سمیت کھانے پینے کے امپورٹڈ آئٹم کے ریٹ کم ہوں گے جس سے مہنگائی کی رفتار میں کمی آنے کی توقع ہے۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت پیر کو انٹر بینک میںامریکی ڈالر مزید25پیسے کی کمی سے 158.90روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے 158.90روپے ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کی مزید کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.05روپے سے گھٹ کر158.80روپے اور قیمت فروخت159.15روپے سے گھٹ کر158.90روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی158.70روپے سے بڑھ کر158.60روپے اور قیمت فروخت159روپے سے گھٹ کر 158.90روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close