سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑی کمی، خوشخبری سنا دی گئی

کراچی (پی این آئی)پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روزسونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی

ہوئی ہے۔ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 600 اور 10 گرام سونا 98 ہزار 251 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی منڈی میں سونا 5 ڈالرز کے اضافے سے 1957 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1250 اور 1072 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close