مسلسل دو روز مہنگائی کے بعد سونا فی تولہ کتنا سستا ہو گیا؟خریداروں کیلئے اہم خبرآگئی

کراچی (پی این آئی) 2 روز تک مسلسل مہنگا ہونے کے بعد ہفتے کے روز پاکستان میں سونا سستا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی اس کا ریٹ کم ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 1952 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے جس

کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی آئی ہے۔ ہفتے کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 98 ہزار 851 روپے رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں