کراچی (پی این آئی)سونے کی قیمتیں پھر آسمان چھونے لگیں، فی تولہ کتنے ہزار روپے مہنگا ہو گیا؟…. پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی
سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 39 ڈالر مہنگا ہو کر 1955 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے ۔ پاکستان میں سونا 1350 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 1158 روپے مہنگا ہو کر 99 ہزار 451 روپے کا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں