سبزی منڈی تاجر کیساتھ ہونے والی 35 لاکھ کی واردات میں تاجر کا اپنا ہی منشی ملوث نکلا ، 30لاکھ روپے بر آمد

راولپنڈی (این این آئی)سبزی منڈی تاجر کیساتھ ہونے والی 35 لاکھ کی واردات میں تاجر کا اپنا ہی منشی ملوث نکلا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے مطلوب رقم 30 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے ،معدی مقدمہ کا منشی 35 لاکھ روپے بنک جمع کرانے کی غرض سے گیا باقاعدہ ایک پلان کے اپنی ساتھیوں کی مدد

سے ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچایا گیا ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے واردات کے اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا ،کارروائی ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی معہ سب انسپکٹر شاہد منیر و جوانوں نے کی ،آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے سبزی منڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close