کراچی(آئی این پی) زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا ہے۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6ماہ کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی
قدر اتارچڑھاو کے بعد 35پیسے کی کمی سے 159روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 5مئی 2020کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 159.65 روپے تھی۔اس طرح سے گزشتہ دو ماہ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں مجموعی طورپر 8.97روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 159روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں