اسلام آباد (این این آئی)مرکز اور سندھ کے درمیان گندم کی امدادی قیمت پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ،مشیرخزانہ نے حفیظ شیخ سے وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا اور یکساں قیمت مقرر کر نے کی ضرورت پر زور دیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کی ،سندھ حکومت نے گندم کی
امدادی قیمت 2000 روپے فی من مقرر کر دی ۔ وزار ت خزانہ کے مطابق مرکز سندھ تنازع کے حل کیلئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کیا ،وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام بھی ویڈیو کال کے دوران موجود تھے ،اجلاس میں گندم کی یکساں امدادی قیمت مقرر کرنے کیلئے مذاکرات کیے گئے ، وزارت خزانہ کے مطابق مشیر خزانہ نے گندم کی یکساں امدادی قیمت مقرر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں