پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں 3 ماہ میں 41 فیصد اضافہ، بڑی تبدیلی آنے لگی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں 3 ماہ میں 41فیصد اضافہ، بڑی تبدیلی آنے لگی، وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 41 فیصد بڑھ گئیں۔مشیر تجارت کے مطابق 3 ماہ کے دوران آئی ٹی مصنوعات کی

برآمدات 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں آئی ٹی برآمدات 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ آئی ٹی برآمد کنندگان اپنی مصنوعات بہتر طریقے سے پیش کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت برآمد کنندگان کے مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہے۔

close