درآمدی چینی پرچون میں 83 روپے 50 پیسے فی کلو، سہولت بازاروں میں 81 روپے 5 پیسے فروخت ہو گی، لیکن کیسے ملے گی؟ کس کو ملے گی؟ تفصیل جانیئے

لاہور(پی این آئی)درآمدی چینی پرچون میں 83 روپے 50 پیسے فی کلو، سہولت بازاروں میں 81 روپے 5 پیسے فروخت ہو گی، لیکن کیسے ملے گی؟ کس کو ملے گی؟ تفصیل جانیئے،ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں امپورٹڈ چینی 83.5 روپے فی کلو میں فروخت ہو گی۔امپورٹڈ

چینی کمرشل بنیادوں یا تھوک پر کاروبار کرنے والوں کو فروخت نہیں کی جائے گی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ یہ چینی پرچون کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کو دی جائے گی۔فروخت شدہ چینی کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 83.5 روپے فی کلو امپورٹڈ چینی کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروایا جائے گا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ سہولت بازاروں میں امپورٹڈ چینی 81.5 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔عام مارکیٹ سے اس کا ریٹ سہولت بازار میں 2 روپے کم ہو گا۔ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس پر عملدرآمد کروانے کی فوری ہدایات کر دی ہیں۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے کل کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 879 انسپکشنز کی گئیں اور 110 خلاف ورزیاں پائی گئیں جبکہ 02 لاکھ 69 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 31 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا اور 31 افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور پرائس کنٹرول کے حوالے سے پوری طرح سے متحرک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close