لاہور(پی این آئی)سونے کے خریداروں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، ایک بار پھر قیمت میں بھاری اضافہ، ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانیئے،ملک میں گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت 1100روپے اضافے سے 113200روپے ہو گئی ہے جس سے24قراط 10گرام سونے کی قیمت 943روپے اضافے سے
97051روپے ہو گئی۔22قیراط 10گرام سونے کی قیمت 88963روپے ہو گئی۔جیولرز نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت 10ڈالر اضافے سے 1889 ڈالر ہو گئی ہے جس کے باعث ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں