پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں” حیران کن” کمی کی تیاریاں اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی

اسلام آباد (پی این آئی ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔سمری میں پٹرول 1 روپیہ 50 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹرتک

کمی کی تجویز کی گئی ہے ۔اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کرقیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان ہو گا۔وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کل کرے گی۔نئی قیمتوں کا تعین 15 روز کیلئے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close