اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا منافع ناقابل یقین حد تک بڑھ گیا، سٹیٹ بینک نے خوش کر دینے والی رہورٹ جاری کر دی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کےمطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پہلی سہ ماہی میں 57 کروڑ 68 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھجوائے گئے،بیرون ملک
بھیجی رقم گزشتہ سال سے 22 کروڑ 76 لاکھ ڈالر زیادہ ہے،تین ماہ میں پاکستان میں نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 38 کروڑ 89 لاکھ ڈالر تھا، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کامنافع 65 فیصد بڑھ گیا، 3 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے 65 فیصد منافع بیرون ملک منتقل کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں