کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی، سونے کی ڈلی کی قیمت کتنی ہو گئی؟ جانیئے، عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران سعودی عرب میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 29 اکتوبر کو سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24
قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 226.3 ریال ہوگئی۔جبکہ گزشتہ روز 21 قیراط ایک گرام سونا 198.1 ریال میں فروخت ہوا ہے۔سب سے زیادہ طلب 21 قیراط سونے کی ہی رہی۔ سعودی عرب میں 18 قیراط سونا ایک گرام 169.73 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 132.1 ریال میں فروخت ہوا ہے۔سعودی گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط والے 8 گرام سونے کے بسکٹ کی قیمت 1584.11 ریال رہی۔ جبکہ اسی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 7038.75 ریال تک پہنچ گیا۔یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو سعودی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، عالمی منڈی میں سونے کے بڑھتے ہوئے نرخوں کا اثر سعودی عرب کی مارکیٹوں پر بھی پڑا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں