کیا چینی کی قیمت میں کمی ہو گی؟ 25 ہزار ٹن چینی پاکستان پہنچ گئی

کراچی(پی این آئی)کیا چینی کی قیمت میں کمی ہو گی؟ 25 ہزار ٹن چینی پاکستان پہنچ گئی، وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے درآمد کی جانے والی 25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی کھیپ پورٹ قاسم پہنچ گئی۔ٹی سی پی کے ترجمان کے مطابق 25 ہزار 250 ٹن چینی لے کر آنے والا

بحری جہاز INCE EVRENYE پورٹ قاسم پر 28 اکتوبر کو لنگر انداز ہوگیا وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی ہدایت پر یہ کھیپ بندرگاہ سے ہی براہ راست پنجاب فوڈ ڈپارٹمنٹ کے سپرد کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close