کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں واضح کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر سستا ہونے کے بعد 1894 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ اس کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا واضح طور پر سستا ہے۔پاکستان میں سونا 1250 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ
13 ہزار 250 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 1071 روپے کی کمی کے ساتھ 89 ہزار 2 روپے کا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں