حکومت کی بڑی کامیابی، واپڈا نے ہائیڈروپاور اور پانی کی دستیابی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنا کر دکھا دیا،عالمی ادارے نے اعزاز سے نواز دیا

لاہور (پی این آئی) عالمی ادارے موڈیز کی جانب سے بڑا اعزاز، تاریخ میں پہلی مرتبہ بی تھری ریٹنگ دے دی ۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق واپڈا نے ہائیڈروپاور اور پانی کی دستیابی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی حکومت کو مالی فائدہ بھی پہنچا ہے، اس لیے واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ

اتھارٹی کو کارپوریٹ فیملی ریٹنگ ( سی ایف آر) میں بی تھری ریٹنگ دی گئی ہے۔موڈیز کے نائب صدر بورس کان نے کہا ہے کہ موڈیز کی توقعات کے مطابق پاکستانی حکومت نے کمپنی کو باضابطہ طور پر سپورٹ کیا ہے اور پاکستان حکومت واپڈا کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے میں واضح طور پر کامیاب ہو چکی ہے ۔موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واپڈا کو ہائیڈروپاور ٹیرف حاصل کرنے میں اس لیے دیر ہوئی کہ کمپنی کو سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ادائیگی نہیں کی گئی، سی پی پی اے وہ ادارہ ہے جو واپڈا سے بجلی خرید کر دوسری کمپنیوں کو سپلائی کرتا ہے ۔اس حوالے سے موڈیز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واپڈا کی معاشی حالت آئیندہ ایک دو سال میں مزید خراب ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اگست 2020 میں موڈیز نے رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق مالی سال 2021ء میں پاکستان میںمعاشی ترقی کی شرح 1.3 فیصد اور بے روزگاری کا تناسب 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ موڈیز نے مزید کہا تھا کہ رواں مالی سال میں جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 1.6 فیصد اور تجارتی خسارہ جی ڈی پی کے 7.2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب 91.4 فیصد جبکہ موڈیز کی رپورٹ کے مطابق 2021 تک پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close