سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

کراچی (پی این آئی)سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا ؟جانئے، ایک روز قبل انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران قیمتی دھات کی قیمت میں 100 روپے کی کمی کے بعد منگل کو پاکستان میں 24 گرام سونے کا ایک تولہ ایک لاکھ پندرہ ہزار دو سو پچاس روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح ، 24 قیراط

سونے کے 10 گرام کی قیمت 98 ہزار 808 روپے ٹریڈنگ کے آغاز پر رہی۔ دریں اثنا ، 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 90 ہزار 574 روپے میں فروخت ہوا ، مارکیٹ کے آغاز پر ایک تولہ کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 645 روپے رہی۔اس سے قبل ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں ردو بدل ہونے کے بعد گزشتہ دنوں مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ کی بجائے 350 روپے کمی دیکھنے میں آئی ، جبکہ دوسری طرف ڈالر کی قدر مزید گر گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 350 روپے کی کمی سے 1لاکھ 15 ہزار 350 روپے فی تولہ ہوگئی۔ آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1912 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 350 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 350 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 98 ہزار 894 روپے ہوگئی۔دوسری طرف انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 17 پیسے کی کمی سے 161.43 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کی کمی سے 161.90 روپے کی سطح پر آگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 17 پیسے کی کمی سے 161.60 روپے سے گھٹ کر 161.43 روپے اور قیمت فروخت 161.80 روپے سے گھٹ کر 161.63 روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 161.80 روپے سے گھٹ کر 161.60 روپے اور قیمت فروخت 162.21 روپے سے گھٹ کر 161.90 روپے پر آ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close