تازہ ترین

فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم LU بسکٹ کمپنی بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) LU بسکٹس بنانے والی کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ ان کا فرانس سے کوئی لینا دینا نہیں ، تفصیلات کے مطابقLU کی پیرنٹ کمپنی کانٹینینٹل بسکٹس لمیٹڈ کی جانب سے ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک پاکستانی کمپنی ہے جو پاکستانیوں کےزیر انتظام ہے

اور اس میں حصص رکھنے والوں کی اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔ LU بسکٹس، کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ کی مصنوعات ہیں اور کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ ہی ان کی تقسیم اور فروخت کی ذمے دار ہے۔اعلامیے میںمزید کہا گیا ہے کہ ہم واضح طور پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ پاکستان میں تیار کردہ کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ اور LU بسکٹس کا تعلق نہ ہی کسی فرنچ کمپنی سے ہے اور نہ ہی اس کی ملکیت کے حقوق فرانس کے پاس ہیں۔ کانٹیننٹل بسکٹس ، فرانس میں ہمارے پیارے رسول کریم ۖ کی شان میں کیے جانے والے گستاخانہ فعل کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ نےLU بسکٹس کے ساتھ لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کو جیتا ہے۔ ہمارے بسکٹس جو پاکستان میں تیار کیے جاتے ہیں، بچے ، بزرگ اور جوان بے حد شوق سے کھاتے ہیں۔ کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ محض پاکستان میں موجود کمپنی نہیں ہے ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے توسط سے 4500 سے زائد پاکستانی خاندانوں کا روزگار اس سے بندھا ہوا ہے اور ہم دنیا بھر میں LU بسکٹس کی برآمد سے پاکستان کی معیشت بھی بڑھاتے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم تیزی سے جاری ہے ، کئی نامور سپر سٹور ز نے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں