آئندہ فصل کے لیے گندم کی قیمت کتنی ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)آئندہ فصل کے لیے گندم کی قیمت کتنی ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے گندم کی آئندہ فصل کے لیے قیمت کا اعلان کردیا۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گندم کی آئندہ فصل کے لیے قیمت میں 200 روپے اضافہ کرکے فی من گندم 1600 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے بیان میں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے گندم کی قیمت کو 1300 روپے فی من پر منجمد رکھا۔ سابق حکومت کے فیصلے سے کسان پس کررہ گئے تھے اور پیداوار میں بھی کمی آئی۔‏وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے 2019 اور 2020 کے لیے بھی گندم کی سپورٹ پرائس بڑھائی۔ کسانوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فصل کی کٹائی کی بجائے فصل کی بوائی کے وقت سپورٹ پرائس کا اعلان کیا ہے تاکہ کسان کو فیصلہ سازی میں بھی آسانی ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close