کراچی(پی این آئی)پاکستان میں کاروں کی فروخت میں ستمبر2020 کے دوران زبردست اضافہ، کس کمپنی کی کتنی کاریں فروخت ہوئیں؟،ملک میں کاروں کی فروخت میں ستمبر2020 کے دوران 8.57 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 میں ملک
میں 11860 یونٹس کاریں فروخت ہوئیں جو گذشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 8.57 فیصد زیادہ ہے،گذشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 10923 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں کاروں کی فروخت میں گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے لے کر ستمبر2020 تک کی مدت میں ملک میں 31868 یونٹس کاروں کی فروخت دیکھنے میں آئی ، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 31017 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 میں ہونڈاسوک وسٹی کاروں کی فروخت میں 67 فیصد اضافہ جبکہ ٹویوٹاکرولا کی فروخت میں 32 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ستمبر2020 میں ہونڈاسٹی وسوک کے 2293 یونٹس کی فروخت ہوئی، گذشتہ سال ستمبرمیں ہونڈاسٹی وسوک 1368 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 میں سوزوکی سویفٹ کاروں کی فروخت میں 35 فیصد اورٹویاٹایاریس کی فروخت میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا تاہم سوزوکی کلٹس کی فروخت میں 28 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔اعدادوشمارکے مطابق سوزوکی ویگن آر کی فروخت میں ستمبرکے دوران 70 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، ستمبرمیں ویگن آر کے 1161 یونٹس فروخت ہوئے ، گزشتہ سال ستمبرمیں ویگن آر کے 680 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں