ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

لاہور( پی این آئی )لاہور میں بھی ایل پی جی کی قیمت 10 روپے کے اضافے کے بعد ملک بھر میں 130 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔نجی نیوز چینل کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر 120 روپے اور کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان

کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر 2900 مکعب فٹ گیس کی ضرورت ہے۔ قدرتی گیس 900 مکعب فٹ کیساتھ 800 مکعب فٹ ایل این جی شامل کی جاتی ہے۔ اس کے باوجود ملک کو 1200 مکعب فٹ گیس شارٹ فال کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close