امریکی کرنسی مسلسل زوال کا شکار، گزشتہ روز ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آیا

کراچی (پی این آئی) انٹربینک میں ڈالر دوسرے روز بھی سستا ہوا اور جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 45 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کمی دیکھی گئی ، یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آیا تھا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹریبنک میں ڈالر45پیسے سستا 161 روپے 37 پیسے کا ہوگیا

جبکہ اوپن مارکیٹ میں50 پیسے سستا 161 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔جمعرات کو امریکی ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا تھا، انٹربینک میں ڈالر23 پیسے سستا ہو کر 161 روپے 90 پیسے پر آگیا تھا،اگست سے اب تک 6 روپے 53 پیسے سستا ہوچکا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close