کراچی (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں معمولی کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر سستا ہوا ہے جس کے باعث ایک اونس کی قیمت 1913 ڈالر ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں کمی سے پاکستانی مارکیٹ پر بھی
اثر پڑا ہے اور یہاں سونا 100 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 15 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 85 روپے کی کمی کے ساتھ 99 ہزار 22 روپے کا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں