امریکی ڈالر کی قدرمیں مسلسل کمی کا رحجان جاری، بینک ریٹ اور اوپن مارکیٹ میں کتنے کا ہو گیا؟

کراچی (این این آئی ) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید50پیسے کی کمی سے161.80روپے اور اوپن مارکیٹ میں40پیسے 162.20روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت

خرید50 پیسے کی کمی سے162.10روپے سے گھٹ کر161.60روپے اور قیمت فروخت162.30روپے سے گھٹ کر161.80روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں40پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید162.20روپے سے گھٹ کر161.80روپے اور قیمت فروخت162.50روپے سے گھٹ کر162.21روپے پر آ گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قدر میںایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید191روپے سے گھٹ کر190روپے اور قیمت فروخت193روپے سے گھٹ کر192روپے کی سطح پر آگئی جب کہ 8پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید210.20روپے سے بڑھ کر211روپے اور قیمت فروخت212.20روپے سے بڑھ کر213روپے ہو گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close