خریداروں کیلئے اچھی خبر، فی تولہ سونا سستا ہو گیا

کراچی(پی این آئی)ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد مزید

15پیسے کی کمی سے 162روپے 28پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 162روپے 55پیسے پر بند ہوئی۔دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی 1905ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کی کمی واقع ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close