ملک میں گندم کی قیمت، آج اعلی سطحی اجلاس میں زیر بحث آئے گی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں گندم کی قیمت، آج اعلی سطحی اجلاس میں زیر بحث آئے گی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس آج ہو گا جس میں دو نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت آج ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی

سی) کے اجلاس میں ملک میں گندم کے دستیاب ذخائر کا جائزہ لیا جائے گا اور گندم کی فی من امدادی قیمت میں اضافے کی سمری پیش کی جائے گی،گندم کی فی من امدادی قیمت میں اضافے کا امکان ہے اور گندم کی فی من قیمت میں 345 روپے تک اضافے کا امکان ہے اور فی من قیمت 14 سو روپے سے بڑھا کر 17 سو 45 روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب کے پی کے نے گندم کی 18 سو روپے امدادی قیمت مقرر کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ پنجاب نے 14 سو روپے سے بڑھا کر 1650 روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے،بلوچستان نے 17 سو 45 روپے فی من مقرر کرنے کی تجویز دی ہے تاہم سندھ نے فی من گندم کی امدادی قیمت کیلئے کوئی تجویز نہیں دی۔اس کے علاوہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت آج ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) اجلاس کا دوسرا ایجنڈا زیرو ریٹڈ سیکٹر کیلئے بجلی و گیس کی رجسٹریشن سے متعلق سمری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close