لاہور( این این آئی )پنجاب میں ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس کا ڈرافٹ بل 2020 تیار کرلیا گیا، محکمہ سیاحت کی جانب سے ترامیم کیے گئے بل میں نئی شقیں شامل ہیں، نئے ترمیمی بل میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کی اب کڑی نگرانی اور بھاری جرمانے ہوں گے۔پنجاب میں محکمہ سیاحت کو بھرپور اختیارات دیئے جارہے ہیں تاکہ
سیاحت کو مکمل فروغ مل سکے، اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے چند روز قبل پنجاب ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل کے ترمیمی بل کی منظوری دی ہے، اس ترمیمی بل میں پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ نئی شقیں شامل کیں گئی ہیں۔نئے بل کے مطابق محکمہ سیاحت کے آفیسرز ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کی انسپکشن کرسکیں گے، اسسٹنٹ کنٹرولر کے پاس قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا اختیار ہوگا، بغیر رجسٹریشن کے ہوٹل اور ریسٹورنٹ چلانے والے کیخلاف پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوگا، کسی بھی ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں غیر معیاری کھانا دینے پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا، لائسنس نہ رکھنے والے ریسٹورنٹ اور ہوٹل کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور سیل کردیا جائے گا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں