زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، ڈالر کی قدر بڑھنے کا خدشہ ، وجہ بھی سامنےآگئی

کراچی(پی این آئی) زرمبالہ ذخائر میں بڑی کمی، سرکاری ذخائر 12 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آگئے، 35 کروڑ ڈالر کی کمی سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر مزید کم ہوگئے، گزشتہ ہفتے بھی ذخائر میں کمی ہوئی تھی، ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے مسلسل

دوسرے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 35 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سرکاری زرمبالہ ذخائر 12 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آگئے ہیں۔ گزشتہ کچھ ماہ سے زرمبادلہ ذخائر 12 ارب ڈالرز کی سطح سے زائد ہی رہے، تاہم مسلسل 2 ہفتوں تک قرضوں اور دیگر بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اس کمی کا منفی اثر کرنسی مارکیٹ پر پڑ سکتا ہے۔کئی روز سے بہتری کی جانب سے گامزن پاکستانی روپے کی قدر میں دوبارہ کمی اور ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم ایک اچھی خبر یہ ہے کہ عالمی اداروں کی تشویش ناک پیشن گوئیوں کے باوجود پاکستان کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں 7 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات موصول ہونے کے بعد رواں مالی سال کے اختتام پر پاکستان کو 28 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات موصول ہونے کا امکان ہے۔ پہلی سہ ماہی کے اختتام پر 7 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات موصول ہوئیں، اگر یہ ٹرینڈ باقی 3 سہ ماہیوں کے دوران بھی جاری رہا، تو اس صورت میں پاکستان کو مالی سال کے اختتام تک 28 ارب ڈالرز سے زائد موصول ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں