چینی کی قیمت میں15روپے فی کلو تک کی کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ درآمدی چینی آنے کے بعد اس کی قیمت میں 15 روپے کلو تک کمی آجائے گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ بیرون ملک سے 55 ہزار ٹن چینی پاکستان آچکی ہے جبکہ کچھ دنوں میں ایک سے 2 لاکھ ٹن مزید

چینی بھی پاکستان پہنچ جائے گی۔ اس کے بعد چینی کی قیمت میں 15 روپے کلو تک کمی آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافے پر جلد قابو پالیا جائے گا، اگر مزید بھی چینی امپورٹ کرنا پڑی تو کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close