16 اکتوبر سے پیٹرول کتنا سستا ہونیوالا ہے ؟ عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) 16 اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان، سمری تیار کر لی گئی، اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری وزارت خزانہ کو موصول، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل حتمی اعلان ہوگا، پٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی کر کے قیمتوں میں کمی لائے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی

کی چکی میں پس رہی عوام کو بالآخر ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے سمری تیار کی گئی ہے۔ سمری میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں کمی کر کے قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت پٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 27 روپے سے زائد، مٹی کی فی لیٹر قیمت پر 11 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل پر 30 روپے لیوی عائد ہے۔لیوی کی شرح میں کمی کر کے قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں۔ سفارش کی گئی ہے کہ 16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ وزارت خزانہ کو اوگرا کی سمری موصول ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد کل بروز جمعرات حتمی اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کیا گیا تھا۔صرف ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کی گئی۔ یکم اکتوبر سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 103 روپے97پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے، لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 104 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close