فلور مل نے آٹا سرکاری ریٹ سے مہنگا بیچا تو اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کیا ایکشن ہو گا، پنجاب حکومت نے اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی ) حکومت پنجاب نے نجاب کا فلور ملز کو روزانہ 2 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مہنگائی کو قابو کرنے کے لئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ان اقدامات کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کے تحت

حکومت پنجاب روزانہ کی بنیاد اپنی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کرے گی۔ حکومت پنجاب نے فلور ملز کو روزانہ مزید2 ہزار میٹرک ٹن گندم ریلیزز بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس وقت 17 ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ فلور ملز کو ریلیز کی جارہی ہے، اور گندم کی ریلیزز کو بتدریج 21 ہزار میٹرک ٹن روزانہ تک بڑھایا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے پنجاب بھر میں قیمتوں اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے انسپکشن کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، متعلقہ منسٹرز، سیکرٹریز اور ضلعی آفیسرز کمیٹیوں میں شامل ہوں گے، انسپکشن کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالیسے اپنا کردار ادا کریں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close