اب ہر کوئی بنائے اپنا گھر، اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم کے حکم پر کتنی بڑی رعایت دے دی؟ مالی بوجھ سارا حکومت پر، تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں

کراچی(پی این آئی)اب ہر کوئی بنائے اپنا گھر، اسٹیٹ بینک نےوزیر اعظم کے حکم پر کتنی بڑی رعایت دے دی؟ مالی بوجھ سارا حکومت پر، تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں، اسٹیٹ بینک نے سستے مکانات کی فراہمی کے قرضے کے لیے حکومت پاکستان کی مارک اپ سبسڈی کا اعلان کر دیا ہے۔حکومتِ پاکستان عوام کو

سستے مکانات کی فراہمی کے اپنے وژن کے مطابق نئے مکانات کی تعمیر اور خریداری کے لیے مارک اپ زرِ اعانت (سبسڈی) فراہم کرے گی۔ اس سہولت کے تحت وہ تمام افراد جو پہلی بار اپنا مکان تعمیرکر رہے ہوں گے یا خرید رہے ہوں گے۔ انھیں رعایتی اور سستے مارک اپ ریٹس پر بینک قرضے مل سکیں گے۔یہ سہولت اسٹیٹ بینک کے انتظامی تعاون کے ساتھ فراہم کی جائے گی جو حکومت پاکستان اور ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ ( نیفڈا) کا ایگزیکیوٹنگ پارٹنر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close