شکر الحمدللہ روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان واپس ہو گیا، انتظامیہ نے نانبائیوں کو کیا یقین دہانی کرائی؟ عمل کیسے ہو گا؟

لاہور(پی این آئی)شکر الحمدللہ روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان واپس ہو گیا، انتظامیہ نے نانبائیوں کو کیا یقین دہانی کرائی؟ عمل کیسے ہو گا؟، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی یقین دھانی پر روٹی کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ تبدیل کر دیا ہے. ڈپٹی کمشنر انہیں یقین دلایا ہے کہ تندوروں کو 20 کلو کا

تھیلہ آٹا 860 روپے میں فراہم کیا جائےگا. یہ بات ایسوسی ایشن کے صدر محمد آفتاب اسلم گل نےمیڈیا کو بتائی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مذاکرات میں موجودہ ریٹ کو 20 اکتوبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن اگر انہیں 860 روپے میں ملنے والا 20 کلو کا تھیلا فراہم نہ کیا گیا تو روٹی کا ریٹ بڑھا کر 10 روپے کردیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close