مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان جاری، ایک تولہ کہاں جا کر رکا؟

کراچی (این این آئی ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے بڑھ کرایک لاکھ16ہزار500روپے ہوگئی۔۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں8 ڈالر کی کمی سے1923ڈالر ہوگئی تاہم اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ

سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے1لاکھ 16ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 257روپے کے اضافے سے99ہزار880روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1300روپے مستحکم رہی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں