ہفتے کے پہلے روز،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ،سرمایہ کاروںکو کتنے ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا؟ بری خبر آ گئی

کراچی (این این آئی ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں588.61 پوائنٹس کی کمی سے40209پوائنٹس کی سطح پرآگیاجبکہ77.33فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سرمایہ

کاروں کو95ارب60کروڑ4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 5.24فیصد زائد رہا۔گذشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے41052پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں ملک میں سیاسی عدم استحکام کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس 588.61پوائنٹس کی کمی سے40209.82پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 265.89پوائنٹس کی کمی سے17013.60پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس362.66پوائنٹس کی کمی سے28511.39پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 406کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے74کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 314میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے آنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب2ارب 98کروڑ98لاکھ روپے سے گھٹ کر75کھرب7ارب38کروڑ96لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے بہانیرو ٹیکس کے حصص66.27روپے کے اضافے سے958.98روپے اورفیصل شپنگ 17.87روپے کے اضافے سے300روپے ہوگیا جب کہ انڈس ڈائنگ 39.12روپے کی کمی سے507.01روپے اورپریمیئر شوگر 32.98روپے کی کمی سے466.01روپے کے ساتھ سرفہرست رہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں