عوام بے چاری کیا کرے؟ آٹے کی مصنوعی قلت جاری ،20کلو آٹے کا تھیلا کتنےمیں فروخت ہونے لگا؟؟

رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ میں آٹے کی مصنوعی قلت جاری ہے ،فلو ر ملز مالکان اور آٹا ڈیلرز کی ملی بھگت سے 20کلو آٹے کا تھیلا 1000روپے میں فروخت ہونے لگا ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ اور گردونواح میں آٹے کا بحران بدستور جاری ہے ،فلور ملز مالکان کی ملی بھگت سے رائے ونڈ کی سپلائی رات

کے وقت کی جارہی ہے ،آٹا ڈیلر زنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے وقت آٹا کا ٹرک فلور ملز کی جانب سے بھیجا جاتا ہے جبکہ شہریوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا ڈیلر ز رات کی تاریکی میں خود آٹا منگواتے ہیں جو بلیک کرکے مقامی فیکٹریوں میں ساڑھے نو سو سے ایک ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ،شہری آٹے کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ،پیر کے روز شہر کے تمام آٹا ڈیلرز کو شام تک آٹے کی سپلائی نہیں ملی جسکی وجہ سے خواتین ومرد حضرات آٹے کے حصول کیلئے پریشان نظر آئے ۔تحصیل رائے ونڈ میں واقع تین درجن کے قریب فلور ملز مالکان نے ساز باز کرکے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کررکھا ہے ،محکمہ خوراک سے پورا کوٹہ وصول کرنے کیلئے باجود آٹے کی پسائی نہیں کی جارہی تحصیل رائے ونڈ کی دس لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی خوراک کے بحران سے شدید پریشان نظر آرہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے فلور ملز مالکان اور آٹا ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آرہی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close