مہنگائی نے غریب عوام کمر توڑ دی تو دوسری طرف ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی بھی غائب ہو گئے

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھرکے اکثر یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی بھی غائب ہوگیا میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے گزشتہ 2 ماہ میں چینی کی خریداری کے 3 ٹینڈرز جاری کیے جو اگست، ستمبر اور اب اکتوبر میں جاری کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ تینوں بار 35،35 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈرز جاری

کیے گئے تاہم شوگرملز نے اگست میں 4 ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلٹی اسٹورز کو فروحت کی جس کی وجہ سے اگست میں خریدی گئی چینی یوٹیلٹی اسٹورز کو 94 روپے فی کلو تک پڑی جب کہ ستمبر میں جاری چینی کے ٹینڈرزکی بولی میں کسی شوگر مل نے حصہ نہیں لیا۔یوٹیلٹی حکام کے مطابق گندم پاسکو سے لیتے ہیں، ادائیگیوں کے مسائل کے باعث یوٹیلٹی اسٹورز پرآٹے کی قلت پیدا ہوئی تاہم دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا، گھی سستا ہونے کے باعث دستیابی میں مشکلات ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر ہے اور پیکج کے تحت آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے مقرر ہے ،پیکج کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 170 روپے ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close