ہمسایہ ملک سے پیاز اور ٹماٹر منگوانے کا فیصلہ، حکومت بڑھتی قیمتوں سے پریشان، امپورٹ پرمٹ جاری کر دیئے

اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ایران سے درآمد کی ایک ماہ کیلئے اجازت دے دی،یہ اقدام قیمتوں میں کمی لانے کیلئے کیا گیا ہے،ٹماٹر کی درآمد کے پرمٹ جاری کردیئے گئے ہیں اور پیاز کی درآمد کے پرمٹ (آج) جاری ہوں گے۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ ٹماٹر اور پیازکی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث حکومت نے ایران سے درآمد کا فیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میں ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمدکرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی ایک ماہ کیلئے اجازت دی گئی ہے اور یہ اقدام قیمتوں میں کمی لانے کیلئے کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق نجی شعبے کو ٹماٹر کی درآمد کے پرمٹ جاری کردیئے گئے ہیں اور پیاز کی درآمد کے پرمٹ (آج) جاری ہوں گے، ٹماٹر اور پیازکی قیمتوں میں استحکام نا آنے کی صورت میں درآمدی اجازت میں توسیع کی جاسکتی ہے،درآمد کنندگان ایک ماہ کیلئے جتنا چاہیں پیاز اور ٹماٹر درآمد کرسکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close