لاہور(این این آئی) صوبائی دارلحکومت میں تندور مالکان نے آٹے کی قلت اور اسکی قیمت میں اضافے کے باعث سادہ روٹی کی قیمت میں 2روپے اضافے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جس کا اعلان آج پیر کومتوقع ہے۔نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ تندور مالکان کو860 روپے قیمت والا 20کلو آٹے کے
تھیلے مل نہیں رہے جبکہ 15کلو آٹے کے تھیلے 950 روپے میں مل رہا ہے اس صورتحال میں سادہ روٹی کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کرنا نا گزیر ہے۔ اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر عوام نے غم وغصے کا اظہار کیا۔مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے مسائل کم نہ ہو سکے، آٹیکی قیمت میں اضافے سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے ہیں اب آٹا نایاب ہوگیا جبکہ سادہ روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا خا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ شہر میں 20 کلو والا آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں آٹے کا تھیلا 860 میں مل ہی نہیں رہا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں آٹے کی قیمت میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ حکومت کے عوام کو ریلیف کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ آٹے کی قیمت میں اضافے سے نان اور روٹی کی قیمت بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں